پشاور میں  تباہی ٹل گئی۔۔ زیر زمین چھپایا گیا  اسلحہ برآمد

Jan 21, 2021 | 09:57:AM
پشاور میں  تباہی ٹل گئی۔۔ زیر زمین چھپایا گیا  اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کارروائی ایک ماہ قبل گرفتار کئےگئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی ۔ برآمد اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹرگولے اور 179اینٹی ائیر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔