یزویندرا چاہل اوردھناشری ورما کے درمیان باضابطہ طلاق ہو گئی
بھارتی اسپنراوراداکارہ دسمبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان باضابطہ طلاق ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی طلاق کی خبریں کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں ،تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جج نے ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کرنے کے بعد جج کو بتایا کہ دونوں باہمی رضامندی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ کے بارے میں پوچھا گیا تو دونوں نے کہا کہ مطابقت کے مسائل ہیں، کارروائی کے بعد جج نے جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020ء میں ہوئی تھی۔