این اے 62 گجرات کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس تا حال لاپتہ

Feb 21, 2024 | 00:18:AM
این اے 62 گجرات کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس تا حال لاپتہ
کیپشن: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 گجرات سے نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صغیرراٹھور) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 گجرات سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس تا حال بازیاب نہ ہو سکے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 گجرات سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) چودھری محمد الیاس تاحال لاپتہ ہیں، اہلخانہ کے مطابق گزشتہ رات دریائے جہلم پل کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا، وہ اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل پارٹی میں شمولیت کے لیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے گھر تعمیر کرنا خواب بن گیا

واضح رہے کہ حلقہ این اے 62 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری محمد الیاس آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، 19 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں لگا جس کے بعد اہلخانہ پریشان ہیں۔