پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے مزید 2 غیرملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہوگئے

Feb 21, 2023 | 15:24:PM
پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے مزید 2 غیرملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہوگئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائٹیڈ کے مزید دو غیرملکی کھلاڑیوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کرنے کیلئے افغانستان کے فضل حق فاروقی اور رحمان اللہ گرباز کراچی پہنچ گئے اور دونوں اگلے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

افغانستان کے دونوں کرکٹرز نے یو اے ای سے ہونے والی سیریز ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل کو جوائن کیا۔

اس کے علاوہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز 26 فروری کو اسلام آباد یونائٹیڈ اسکواڈ جوائن کریں گے۔