’ورلڈ کپ 2026‘ کھیلنے کا فیصلہ میسی کریں گے، کوچ

Feb 21, 2023 | 14:54:PM
’ورلڈ کپ 2026‘ کھیلنے کا فیصلہ میسی کریں گے، کوچ
کیپشن: گزشتہ ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میسی دوبارہ بارسلونا کلب کو جوائن کرسکتے ہیں، وہ اس وقت پیرس سینٹ جرمن کلب سے منسلک ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی نے شائقین کو یقین دلایا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میسی خود کریں گے۔

ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بتایا کہ اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کرنا میسی کا فیصلہ ہوگا، اگر انکی فٹنس برقرار رہتی ہے تو وہ ٹیم کا ہمراہ ہوں گے، ہمارے ٹائٹل جیتنے کے پیچھے شائقین، عملے اور کھلاڑیوں کی سپورٹ تھی جس سے ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: فرنچ فٹبال لیگ، نیمار جونیئر زخمی، میدان سے باہر لے جایا گیا

انہوں نے کہا کہ میرے جو الفاظ میسی کیلئے ہیں وہیں اینجل ڈی ماریا کیلئے بھی ہیں جب تک فٹ رہیں گے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ورلڈ کپ میں کچھ مسائل کے ساتھ پہنچے تھے لیکن جب ہمیں ان کی ضرورت پڑی تو وہ ہمیشہ موجود تھے۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میسی دوبارہ بارسلونا کلب کو جوائن کرسکتے ہیں، وہ اس وقت پیرس سینٹ جرمن کلب سے منسلک ہیں۔