کہیں نہیں لکھا انتخابات کی تاریخ کمیشن دیگا: الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

Feb 21, 2023 | 14:18:PM
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔

  چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتے رہیں گے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے تحت 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تیار رہتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ صدر کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا، اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔