معروف گلوکار سونو نگم پر حملہ کس نے کرایا ؟ اہم خبر سامنے آگئی

Feb 21, 2023 | 09:16:AM
سونو نگم
کیپشن: سونو نگم
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ہندوستان میں انتہا پسندوں سے اپنےبھی غیرمحفوظ ، معروف بھارتی گلوکار سونو نگم پر  حملہ جس کے بعد   انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

مودی کے ہندوستان میں انتہا پسندوں سے اپنےبھی غیرمحفوظ، شدت پسندتنظیم شیو سینا کےایم ایل اےپرکاش کے بیٹے کا معروف بالی ووڈ گلوکار سونو نگھم پرحملہ کر دیا ۔ممبرلوک سبھا کےبیٹے نےغنڈوں کےہمراہ سونو نگھم کو دھکا دے کراسٹیج کی سیڑھیوں سےنیچے گرا دیا۔انتظامیہ نےسونونگھم کوفوری ممبئی کےہسپتال منتقل کردیا۔بھارتی ورسٹال گلوکارسونونگھم کواذان کے لیے اسپیکرپرپابندی کےخلاف آوازاٹھانے کےبعد سےہندوانتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کاسامنا ہے۔

ضرور پڑھیں : شاہ رخ خان کب ریٹائر ہوں گے ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اور ان کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئی ہیں ۔دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سونو نگم کے ساتھ کچھ لوگوں لڑتے اور زخمی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُدھر پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک کسی نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔