سلمان خان نے گانے ’بہا لے جا‘کی ویڈیو شئیر کردی، گلوکار کی حوصلہ افزائی 

Feb 21, 2022 | 19:14:PM
بالی ووڈ، اداکار ،سلمان ،خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے گلوکار ارجن کننگو اور ادیتی شرما کے ایک نئے گانے’بہا لے جا‘کو بہترین گانا قرار دے کر ارجن کننگو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

 اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر  نئے گانے’بہا لے جا‘ کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے گلوکار ارجن کننگو  کو  اپنا میسیج ٹیگ کرتے ہوئے  پیغام دیا ہے کہ ’نئے گانے کی ریلیز  آپکے لئے خوش قسمت ثابت ہو۔گانا ’بہا لے جا‘ کنال ورما نے لکھا ہے اور ویڈیو منالی کی خوبصورت وادی میں شوٹ کی گئی ۔گلوکار ارجن کننگو  کا کہنا ہے کہ "پیار کا پہلا قدم دوستی ہوتی ہے اور یہ گانا اس بارے میں ہے کہ آپ کا ساتھی آپ کا بہترین دوست کیسے بن سکتا ہے۔’بہا لے جا‘ایک گانا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے واقعی خوشی ہے کہ یہ ٹریک ویلنٹائن کے مہینے میں ریلیز ہو رہا ہے۔ اس گانے کی شوٹنگ منالی کی برفیلی وادیوں میں کی گئی ہے اور دنیا کا کوئی اور مقام اس کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا لالچ۔ظالم شوہر کا 4 سال تک بیوی پر تشدد۔ مردہ قرار دیدیا