جائیداد کا لالچ۔ظالم شوہر کا 4 سال تک بیوی پر تشدد۔ مردہ قرار دیدیا

Feb 21, 2022 | 14:16:PM
دنیا، خواتین ،زیادتی،تشدد ،مصر، کیس 
کیپشن:  متاثرہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی وتشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ،اسی طرح کا ایک واقعہ مصرمیں پیش آیا جہاں ایک لالچی اور نوسربازخاوند کا چونکا دینے والا کیس سامنے آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لالچی شخص نےجائیداد ہتھیانے کیلئے اپنی ہی بیوی کو مردہ قرار دے کر اس کا فوتگی سرٹیفکیٹ بنوایا اور اسے گھر کے ایک کمرے میں بند کرکے اسے مسلسل 4سال تک تشدد کا نشانہ بناتا رہا، سکیورٹی سروسز کو اطلاع ملی کہ ایک ملازم نے اپنی بیوی کو جیزہ گورنری کے علاقے حوامدیہ میں گھر میں قید کر رکھا ہے۔ اس پرسکیورٹی سروسز نےواقعے کی تحقیقات شروع کردی ،سیکیورٹی سروسز نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملزم نے بیوی کا جعلی موت کا سرٹیفکیٹ بنوایا اور اس کی وراثت پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی بیوی کی موت کا دعویٰ کیا۔ ان انکشافات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،سکیورٹی  حکام نےملزم کو گرفتار کیا اور اسے تفتیش کیلئے  جیل بھیج دیا اور اس کی بیوی کو اس کی قید سے آزاد کرایا۔

متاثرہ خاتون نےپولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس پر حملہ کیا جس سے اس کے جسم پر مختلف زخم آئے،ظالم شوہر نے اس کے بال بھی کاٹ ڈالے اور اسے اعصابی حالات اور سکون کی دوائیاں دیں۔ اس نے اسے زبردستی اسے گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا، اور اس کے لیے موت کا سرٹیفکیٹ جاری کروایا۔ تاکہ وہ اس کی بہنوں سے اس کی میراث چھین سکے،سکیورٹی سروسز نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی۔
 یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے