فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 220 کلو مردہ گائے کا گوشت برآمد

Apr 04, 2024 | 10:26:AM
 اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 220 کلو گرام مردہ گائے کا گوشت برآمد کر کے تلف کردیا جبکہ گوشت سپلائی کرنے والے 2 افراد گرفتار کر لیے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 220 کلو گرام مردہ گائے کا گوشت برآمد کر کے تلف کردیا جبکہ گوشت سپلائی کرنے والے 2 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ مضر صحت گوشت دیپالپور اور اوکاڑہ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔  اوکاڑہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ گوشت موقع پر تلف کردیا۔ 

مزید پڑھیں:  چین میں  زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ خوف میں مبتلا

اُن کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ مضر صحت مردہ گوشت کی خرید و فروخت کرنے والے عناصر معاشرے کیلئے ناسور ہیں۔ اوکاڑہ خوراک کے نام پر گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔