بابراعظم نے تاریخ رقم کردی

Feb 21, 2021 | 10:38:AM
بابراعظم نے تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔وہ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل ) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے 24 رنز بنا کر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ کامران اکمل نے پی ایس ایل کی 55 اننگز میں 1537 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بابر اعظم نے 48 میچز میں 1540 رنز بنائے ہیں۔امید کی جارہی ہے اتوار کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیں گے۔