ن لیگ نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کی درخواست دے دی

Dec 21, 2023 | 14:42:PM
ن لیگ نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کی درخواست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے شیڈول میں ترمیم کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دےد ی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق سینیٹر و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن سے پولنگ تاریخ کے علاوہ انتخابی شیڈول میں ترمیم کی درخواست کردی، اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کرسکتاہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3 دن دیئے گئے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے7 دن مختص کیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کراناہوتی ہیں۔

 مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں، دستاویزات مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے  کیونکہ دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہو جاتے ہیں،مراسلہ میں اپیل کی گئی ہےکہ امیدواروں کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کرے اور الیکشن کمیشن 8 فروری کی پولنگ تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں ماہ 166بھارتیوں کو ویزے جاری، اہم وجہ سامنے آ گئی