سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

Dec 21, 2023 | 00:39:AM
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ 8 بج کر 40 منٹ پر ہوا، پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع 9 بجے کی گئی، حملہ آوروں نے گھر کے اندر دیسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ پھینکا، حملہ آور ثاقب نثار کے گھر موٹرسائیکل پر آئےتھے، گرنیڈ حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس کے گھر پر حملہ، افسوسناک خبر آ گئی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گھر کے پورچ میں کھڑی ثاقب نثار کی ذاتی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی۔