پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب عبدالحسین ترگڑ پیپلز پارٹی میں شامل

Dec 21, 2023 | 00:34:AM
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب عبدالحسین ترگڑ پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا پرویز اختر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب مہر عبد الحسین ترگڑ نے سابق وزیر مملکت مہر ارشاد سیال کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مہر عبدالحسین ترگڑ متوقع طور پر پی پی 268 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مرکزی رہنما پی پی پی سید نوید قمر نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے

اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مہر عبدالحسین ترگڑ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے، مہر عبدالحسین ترگڑ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مہر عبدالحیسن ترگڑ کا کہنا تھا کہ مہر ارشاد احمد سیال کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، پارٹی کے اعتماد پر پورا اُتروں گا اور انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔