گورنر آرڈر میں لکھا ہے پرویز الٰہی پارٹی صدرکا اعتماد کھوچکے ہیں، سبطین خان

Dec 21, 2022 | 20:41:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی، سبطین خان، گورنر، آرڈر، بدنیتی پر مبنی،
کیپشن: سبطین خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہاہے کہ گورنر کا آرڈر بدنیتی پر مبنی ہے ،گورنر موجودہ سیشن میں اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے ، گورنر کاسمن تب ہوگا جب ہمارا اجلاس ختم ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہاکہ گورنر کے آرڈر میں لکھا ہے پرویز الٰہی چودھری شجاعت کا اعتماد کھوچکے ہیں، گورنر نے لکھا سردار حسنین بہادر دریشک ناراض ہیں ،حسنین بہادر دریشک ہمارے ساتھ ہیں ،گورنر نے نان ایشوز کو ایشو بنایا،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے پارلیمانی پارٹی کا سربراہ معاملات حل کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ اپنی گزارشات صدر مملکت کو لکھیں گے، عدم اعتماد کا معاملہ حل ہونے تک اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی،ابھی معاملہ سپیکر اور گورنر کے درمیان چل رہا ہے ، ابھی معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ