چیئرمین نیب! آپ کو کس نےاختیار دیا سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا؟شاہد خاقان

Dec 21, 2021 | 12:32:PM
کابینہ میں بیٹھے ڈاکو کہاں سے آئے، خاقان عباسی، فائل فوٹو
کیپشن: کابینہ میں بیٹھے ڈاکو کہاں سے آئے، خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل این جی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آپ کو کس نے سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا اختیار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب بتائیں کتنے سیاستدانوں کو سزا ہوئی، کتنوں سے ریکوری ہوئی اور چینی اور گندم پر ڈاکا کس نے ڈالا ہے، شاہد خاقان نے کہا کہ کیمرے لگائیں اور بتائیں عدالتوں اور منسٹری میں کیا ہوتا ہے، ایک 22 گریڈ کے افسر سے کہا گیا کہ جھوٹے بیانات دو۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوچھیں گے ایل این جی اور فرنس آئل پر ڈاکا کس نے ڈالا، کابینہ میں بیٹھے ڈاکو کہاں سے آئے تھے کون لایا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے یہی چیئرمین نیب رہے اور ان کے تابع ہو۔

یہ بھی پڑھیں:    اسحاق ڈار کےسر پرلٹکتی تلوار اتر گئی

نون لیگی رہنما نے سوال کیا کہ آج مہنگائی کیوں ہے، عوام پس کیوں رہے ہیں، حکومتی اہلکاروں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، ملک میں نہ بجلی ہے اور نہ گیس ہے، پس عوام رہے ہیں۔ خیبر پختو نخوا کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت اور پولیس تھی، انتخابات میں دو دن پہلے دھاندلی شروع ہوگئی تھی،دھاندلی کے باوجود پھر بھی عوام نے انہیں شکست دی۔

اس سے قبل ایل این جی ریفرنس میں سماعت کے موقع پر احتساب عدالت نے نون لیگی رہنما کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دیدی،جج احتساب عدالت نے سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ساتویں نیب گواہ پر وکلاء جرح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم ۔۔حتمی فیصلہ ہو گیا