گھریلو ناچاقی... بھائی نے بھائی کو  قتل کردیا

Dec 21, 2020 | 11:58:AM
گھریلو ناچاقی... بھائی نے بھائی کو  قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رحمت خان اور مقتول یوسف ایک ہی گھر میں اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ رہتے تھے اور دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ان کا جھگڑا ہوا تو ملزم رحمت خان نے فائرنگ کر دی اور گولیاں لگنے سے یوسف زخمی ہو گیا جس پر اسے فوراً  ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔واردات کے بعدملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: