پاکستان اور بنگلہ دیش تجارت کو فروغ دینےکیلئےایف ٹی اے پر دستخط کرنے کا مطالبہ

Aug 21, 2025 | 22:26:PM
پاکستان اور بنگلہ دیش تجارت کو فروغ دینےکیلئےایف ٹی اے پر دستخط کرنے کا مطالبہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا) پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر تجارت اس وقت  بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ڈھاکہ کے موتی جھیل میں تنظیم کے دفتر میں ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی سی سی آئی) کے صدر تسکین احمد سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بنگلہ دیش اور پاکستان دونوں ہی تیار ملبوسات اور ٹیکسٹائل کے شعبوں پر زیادہ انحصار کرتے ہیں،اس لیے برآمدی مصنوعات کو متنوع بنانے پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ذکر کیا کہ یورپ، کینیڈا اور امریکہ میں نئے ڈیزائن کے ملبوسات کو دوبارہ استعمال کرنے کی مقبولیت بڑھ رہی ہے   جہاں دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

 اس سے برآمدی تجارت کے نئے افق کھل سکتے ہیں، بنگلہ دیش اور پاکستان کے لیے مشرقی افریقی اور وسطی ایشیائی منڈیوں میں مشترکہ طور پر برآمدات بڑھانے کا بہترین موقع ہے،اس کے علاوہ، پاکستان پہلے ہی سیمنٹ، چینی، جوتے اور چمڑے کے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، بنگلہ دیش اگر چاہے تو ان شعبوں میں پاکستان سے درآمد کر سکتا ہے۔

 دوسری جانب فارماسیوٹیکل سیکٹر میں بنگلہ دیش کی مہارت اور تجربہ پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، جام کمال خان نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے جلد ہی بنگلہ دیش میں سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، اس سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ