بنگلہ دیشی سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے اور سفارتکاربغیرویزے کےپاکستان کادورہ کر سکتے ہیں

Aug 21, 2025 | 19:39:PM
بنگلہ دیشی سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے اور سفارتکاربغیرویزے کےپاکستان کادورہ کر سکتے ہیں
کیپشن: بنگلہ دیشی سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے اور سفارتکار بغیر ویزے کے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا ) بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزوں کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد بنگلہ دیشی سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے اور سفارت کار بغیر ویزے کے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

یہ منظوری جمعرات کی شب ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کے اجلاس میں دی گئی،بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق عالم نے یہ بات ڈھاکہ میں فارن سروس اکیڈمی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارت کاروں اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

معاہدے کے نتیجے میں سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے اب بغیر ویزے کے پاکستان جا سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں سرکاری یا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے بھی بنگلہ دیش کا دورہ کر سکتے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات،فولادی بھائی چارے کے عزم کا اعادہ

 
 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا ایک معیاری عمل ہے جس پر ہم نے 31 ممالک کے ساتھ دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ پانچ سال کے لیے ہوگا۔