اکشے کمار اور ارشد وارثی بڑی مشکل میں پھنس گئے،عدالت میں طلبی

Aug 21, 2025 | 13:22:PM
اکشے کمار اور ارشد وارثی بڑی مشکل میں پھنس گئے،عدالت میں طلبی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی کو عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی سمیت ہدایت کار سبھاش کپور کو پونے کی ایک سول عدالت نے جلد ریلیز ہونے والی فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ میں عدلیہ کی مبینہ توہین کرنے پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایتکار کیلئے یہ نوٹس وکیل واجد رحیم خان کی جانب سے دائر درخواست کے بعد جاری کیا گیا ، عدالت نے تینوں کو 28 اکتوبر کو صبح 11 بجے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈووکیٹ واجد رحیم خان کے مطابق یہ کارروائی ان کی طرف سے دائر درخواست کے بعد کی گئی  جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ فلم میں بھارت کے قانونی نظام کا مذاق اڑایا گیا اور عدالتی کارروائی کی توہین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے جذبۂ دل گر میں چاہوں:بلبلِ پاکستان نیرہ نورکو بچھڑے 3برس بیت گئے
انہوں نے بتایا کہ درخواست میں انہوں نے وکیل کے پیشے کو منفی انداز میں پیش کرنے پر اعتراض کیا  اور ایک ایسے منظر پر تشویش کا اظہار کیا جہاں ججز کو’’ماما‘‘ کہا گیا جو ایک بد زبانی کی اصطلاح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم’ ’جولی ایل ایل بی 2‘‘کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہےجبکہ فلم ستمبر 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔