بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Aug 21, 2025 | 10:28:AM
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر دی گئیں جس کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیواؤں میں مساوی تقسیم ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیوہ کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بنچ تبدیل
واضح رہے کہ سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کی پنشن کو 10 سال تک محدود کر دیا گیا تھا، تاہم پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کو بحال کر دیاہے۔