بارشوں اور سیلاب سے نقصانات:پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف حادثات میں 385 افراد جاں بحق اور 182 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 299 مرد، 52 خواتین اور 34 بچے شامل ہیں جبکہ 145 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا:وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کر دیا
پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 1398 گھر وں کو نقصان پہنچا، 1030 گھر جزوی اور 368 گھر مکمل طورپرمنہدم ہوگئے،سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک 288 افراداور صوابی میں 41 جاں بحق ہوئے۔