موسلا دھار بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر گہر بادل چھا گیا، جس کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Aug 21, 2025 | 09:37:AM
 موسلا دھار بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی دوبارہ بج گئی ہے،شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر گہر بادل چھا گئے جس کے سبب ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

گلشن معمار، احسن آباد اور اورنگی ٹاؤن میں گہرے بادل چھاگئے جس کے سبب ہوائیں چلنے سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی تھی۔

ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہری سیلاب (Urban Flooding) کا سنجیدہ خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا اور آج بھی حالات مختلف نہیں لگتے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بادل دوبارہ قہر برسائیں گے۔

درجہ حرارت کی بات کریں تو آج کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن حبس اور نمی کی شدت عوام کو شدید بے چینی میں مبتلا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلامتی کونسل کی فہرست میں صرف مسلمان دہشتگرد؟ دوہرا معیار قبول نہیں، پاکستان کا احتجاج 

رات گئے سے اس سسٹم کی شدت میں جزوی کمی کا امکان ضرور ہے تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مزید بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں  بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، لاہور، وزیر آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، لکی مروت اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

جنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو گا،محکمہ موسمیات نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔