گوادر : چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ۔ ایک زخمی

Aug 21, 2021 | 12:08:PM
گوادر : چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ۔ ایک زخمی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں ایک  چینی شہری زخمی ہوگیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کے قافلے کو پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں لے جایا جارہا تھا،  چینی گاڑیاں جیسے ہی فشرکالونی پہنچیں ایک نوجوان بھاگتا ہوا وہاں سے نکلا۔پاک فوج کے سادہ کپڑوں میں جوانوں نے لڑکے کو روکا تو نوجوان نے قافلے سے 15 ، 20 میٹر دور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔واقعے میں ایک چینی باشندہ زخمی ہوا جس کی حالت بہتر ہے، زخمی چینی باشندے کو قریبی گوادر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔واقعہ کی جگہ پر کھیلنے والے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب   چینی سفارتخانے نے پاکستان سے واقعے کی مکمل تفتیش اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا  ہے، چینی سفارتخانہ کی اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور الرٹ رہنے کی تاکیدکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 5سے7 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد متوقع،  انتظامات مکمل