مینار پاکستان واقعہ۔۔ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل 

Aug 21, 2021 | 11:42:AM
مینار پاکستان واقعہ۔۔ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے حراسگی کا مقدمہ، پولیس نے عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا ۔

پولیس کے مطابق  ریمبو کو بھی ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ریمبو نے مزید 5 افراد کی نشاندہی کر دی۔ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا،پولیس نے اب تک 66 افراد کو گرفتارکرلیا ہے، تمام ملزموں کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ زیرحراست نوجوانوں میں سے متعدد ویڈیوز میں موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: رکشے میں خاتون سے اوباش  کی بدتمیزی کاواقعہ۔۔مقدمہ درج
 دوسری جاب  ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو بعض لوگوں سے جان کا خطرہ ہے۔ انہیں مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں جب کہ بہت سے لوگ ان کے گھر بھی آئے جس کے باعث پولیس نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا