ایرانی وزارت خارجہ کی امارات میں متعدد افراد کو گرفتار کرنے کی مذمت

Apr 21, 2026 | 23:59:PM
ایرانی وزارت خارجہ کی امارات میں متعدد افراد کو گرفتار کرنے کی مذمت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں چند افراد کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ اعتراض قرار دیا ہے۔

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اماراتی حکام کی جانب سے مختلف بہانوں کے تحت بے گناہ افراد کو حراست میں لینا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں، اور امارات کو اچھے ہمسایہ ہونے کے اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امارات کے سیکیورٹی اداروں نے پیر کے روز متعدد افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد پر ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے کا شبہ ہے، جبکہ تحقیقات میں اس تنظیم کے ایران سے ممکنہ روابط کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔