پی این ایس سی کا جہاز بولان پیٹرول لیکر کراچی پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا جہاز ’’بولان‘‘ پیٹرول لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے۔
حکام کے مطابق جہاز 57 ہزار 300 میٹرک ٹن پیٹرول لے کر آیا ہے، جو عمان کی بندرگاہ سوہار بندرگاہ سے کراچی پہنچا۔
پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آج 2 کنٹینر شپ اور 5 بلک کیریئرز سمیت مجموعی طور پر 10 جہاز پورٹ قاسم پہنچے ہیں، جبکہ پیٹرول کی آف لوڈنگ کے لیے جہاز منگل کی صبح برتھ پر لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں ہلچل،تیل کی قیمت میں پھر اضافہ
حکام کے مطابق اس جہاز کی آمد سے ملک میں پیٹرول کے ذخائر مزید مستحکم ہوں گے ۔