سکھر: 2 گروپوں میں خونی تصادم 6 جانیں نگل گیا

Apr 21, 2023 | 21:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار) سکھر میں خروس برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم 6 جانیں نگل گیا۔ عید سے قبل گھروں میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بچل شاہ میانی میں پیش آیا، دونوں گروپوں میں کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا، علاقے میں شدید خوف و ہراس ہے، علاقے کا محاصرہ کر کے متوفیوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس پی سنگھار ملک نے واقعے بارے بتایا کہ خروس برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، ایک گروپ نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایس پی سنگھار ملک کے مطابق دوسرے گروپ کے جوابی حملے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر گھر تلاشی کے ساتھ ناکہ بندی کر دی، ملزمان کی گرفتاری تک سرچ آپریشن جاری رہیگا۔ علاقہ مکین خوف کے باعث گھروں تک محصور ہوگئے۔