ملالہ یوسفزئی کا باہمت خواتین پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم پر ردعمل کا اظہار

Apr 21, 2023 | 18:20:PM
ملالہ یوسفزئی کا باہمت خواتین پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم پر ردعمل کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن مصنفہ ندا منظور کی با ہمت خواتین پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ  لندن میں فلم "پولائٹ سوسائٹی" کے پریمیئر میں شریک ہوئیں۔اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ فلم کے پریمیئر سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ"شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یہ فلم ایسی بہنوں کے بارے میں ہے جو کہ ایک دوسرے کی حفاظت کرتے اور اپنے خوابوں کو سہارا دیتے نظر آئیں گی"۔

View this post on Instagram

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)


اُنہوں نے فلم کی کاسٹ کی"ڈائنامائٹ پرفارمنس"، مارشل آرٹس اور زبردست سٹنٹس کی بھی تعریف کی. اُنہوں نے فلم کی ہدایتکارہ ندا منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ"ندا منظور کو جنوبی ایشیا کی مسلم خواتین کی مثبت اور پیچیدہ صورتحال کا اشتراک کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا"۔