”موت صرف ایک بار آتی ہے“نوجوان کی خطرناک ایڈونچر ویڈیو وائرل 

Apr 21, 2022 | 18:21:PM
سعودی نوجوان، ایڈونچر، سوشل میڈیا صارفین ، سانس روک دیں
کیپشن: نوجوان ایڈونچر کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) سعودی نوجوان کے ایڈونچر نے سوشل میڈیا صارفین کی سانسیں روک دیں، سینکڑوں فٹ گہری کھائی کے کنارے پر ٹانگیں لٹکا کر انجوائے کرتا رہا ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
 سعودی عرب میں ٹوئٹرپرمہم جو سعودی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ نوجوان کو سینکڑوں فٹ کی گہری کھائی کے دھانے پرایک چٹان پر ٹانگیں لٹکا کر نہ صرف انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے ڈائیلاگ نے بھی لوگوں کے دل جیت لئے جس میں اس نے موت کے منہ میں کھڑے ہو کرکہا کہ موت صرف ایک بار آتی ہے۔
سعودی نوجوان کی ویڈیو اس کے دوست نے بنائی جس میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی اور نیچے سڑک پرٹریفک بھی نظر آرہی ہے۔
 جہاں سوشل میڈیا پر نوجوان کی بہادری کی تحسین کی جارہی ہے وہاں کئی افراد نے اس پرسخت تنقید کرتے ہوئے اسے سراسر خودکشی کی کوشش اور خطرناک قراردیتے ہوئے ایسے منچلوں کو سزا دینے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبسڈی ختم نہیں کرینگے تو دوبارہ قرض لینا پڑے گا، مفتاح اسماعیل