کورونا سے مزید148افراد چل بسے۔ 5499 نئے  کیسز

Apr 21, 2021 | 09:45:AM
کورونا سے مزید148افراد چل بسے۔ 5499 نئے  کیسز
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے  مزید148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی جبکہ  5499 نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، بلوچستان میں 21 ہزار 127، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204، اسلام آباد میں 70 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحتیاب ہوچکے  جبکہ 4 ہزار 528 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 664، سندھ میں 4 ہزار 559، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 953، اسلام آباد میں 649، بلوچستان میں 225، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 446 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیںعلامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے