یورپی ائیرپورٹس سائبر حملوں سے متاثر، پاکستانی فضائی اڈے محفوظ ہیں:ائیرپورٹس تھارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی اور یورپی ائیر پورٹس پر سائبر حملوں کے بعد پاکستان نے اپنے فضائی اڈوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستانی ائیر پورٹ سائبر حملے سے محفوظ ہیں، تمام ایئرپورٹس پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، تمام سافٹ وئیر سسٹمز معمول کے مطابق فعال ہیں۔
پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق امیگریشن، ایئرلائنز، جی ایچ ایز اور ریزا سسٹمز درست کام کر رہے ہیں، کسی بھی جانب سے گِلچز، سائبر تھریٹ یا سافٹ ویئر خرابی کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ یوکے اور یورپ میں سائبر حملوں کے بعد ائیر پورٹس نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، برسلز اور برلن ایئرپورٹس پر بھی آپریشن متاثر ہے۔
یورپی ائیر پورٹس پر الیکٹرانک چیک اِن سسٹم ناکارہ ہے، جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بعض ائیر پورٹس پر فلائٹس منسوخ ہوئیں، کئی گھنٹوں کی تاخیر کی اطلاعات ہیں، کولنز ایرو سپیس کا سسٹم متاثر ہوا ہے، کمپنی نے تکنیکی مسئلے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب