صدر زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ، نماز کی ادائیگی

Sep 20, 2025 | 17:21:PM
صدر زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ، نماز کی ادائیگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )چین کے دورے پر گئے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔

  اعلامیے کے مطابق اس موقع پر صدر آصف زرداری کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایچ ون بی ورکر ویزا،ٹرمپ نے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی