سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا، مصطفیٰ کمال نے اکلوتی بیٹی کو ویکسین لگوا دی

کبھی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا،قوم کی ہر بیٹی کی جان محفوظ بنانے کیلئےیہ فیصلہ کیا،وزیرصحت

Sep 20, 2025 | 14:50:PM
سروائیکل ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا، مصطفیٰ کمال نے اکلوتی بیٹی کو ویکسین لگوا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کوسروائیکل کینسرکی ویکسین لگوادی ۔
کراچی میں سروائیکل کینسر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو  ویکسین لگوائی جس کے بعدبیٹی کی انگلی پر خود نشان بھی لگایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،اس مہم کےآغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے، اسی پروپیگنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی اے کوہٹانے کا فیصلہ معطل، تحریری حکم نامہ جاری
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔