انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ’’ہیرو ایوارڈز‘‘ دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)محکمہ تعلیم کی جانب سے انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے 2025 کے موقع پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر معمولی اساتذہ کو اعزاز دیا جائے گا۔
پرائمری، سیکنڈری اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ ہیرو ایوارڈز کے حق دار ہوں گے۔
ترجمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
کمیٹیوں کو25 ستمبر تک نامزدگیوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
5 اکتوبر کو ہیرو ایوارڈز ڈسٹری بیوشن تقریب منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا کل ہوگا