فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا  کل ہوگا 

Sep 20, 2025 | 12:54:PM
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا  کل ہوگا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ کل(اتوار کو) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

ابتدائی مرحلے میں بھارت نے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

گروپ سٹیج میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو سوریا کمار یادیو لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتے ہیں اور دبئی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش قابل دید ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے گرد گھیرا مزید تنگ، 20ہزار تک جرمانہ ہوگا