سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، ووٹرز کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے،سپریم کورٹ بار کے اہل ووٹرز کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی۔
سپریم کورٹ بار کے اہل ووٹرز کی عارضی فہرست پہلے جاری ہوچکی ہے،ملک بھر سے 4373 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہل قرارپائے ہیں۔
لاہور سے 1460 وکلاء اہل قرار دئیے جا چکے ہیں،حصہ لینےوالےامیدواروں کے22سے27ستمبرتک کاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔
29ستمبرکوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت ہوگی،30ستمبرکو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی جائے گی۔
یکم اکتوبر اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے،3اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔
4اکتوبر دوپہر 2 بجے تک امیدوار نامزدگی واپس لے سکیں گےجبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔
پولنگ صبح ساڑھے8 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گی۔