کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال:پاکستان کی تیسری فتح

Sep 20, 2025 | 08:55:AM
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال:پاکستان کی تیسری فتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔

میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا سکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔

پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کی مسلسل دوسنچریاں،محسن نقوی کی مبارکباد

صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔

پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔

دوسری جانب  ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ کل(اتوار کو) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔