پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کی مسلسل دوسنچریاں،محسن نقوی کی مبارکباد

Sep 19, 2025 | 23:18:PM
پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کی مسلسل دوسنچریاں،محسن نقوی کی مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرے ون ڈے میں سدرہ امین مسلسل دو میچز میں سنچری کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

سدرہ امین نے ساوتھ افریقہ کےخلاف مسلسل دوسرے میچ میں سنچری سکور کر لی، سدرہ امین نے دوسرے ون ڈے میں 97 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

سدرہ امین کیرئیر میں چھ سنچریاں سکور کرنے والی بھی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ساؤتھ افریقہ وویمنز کرکٹ  ٹیم کے خلاف  مسلسل   دوسری سنچری بنانے پر پاکستانی بیٹر سدرہ امین کومبارکباد  دی۔

انھوں نے کہا کہ سدرہ امین نے دونوں  میچز میں بہترین  بلے بازی  کا  مظاہرہ کیا،سدرہ  امین  کی دونوں  اننگز  کی جتنی  بھی  تعریف  کی  جائے کم ہے۔ 

محسن نقوی کے مطابق سدرہ  امین  نے  اپنی  محنت  اور صلاحیتوں  سے  بہترین  کارکردگی  دکھائی،اُمید ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی سدرہ  امین ایسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی