ماہ رخ حمید اور صاحبزادہ جہانگیر حسن موکل ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

Sep 20, 2023 | 23:45:PM
ماہ رخ حمید اور صاحبزادہ جہانگیر حسن موکل ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: ماہ رخ حمید اور صاحبزادہ جہانگیر حسن موکل ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) وسیم سجاد کی بہو ماہ رخ حمید اور سردار حسن اختر موکل کے صاحبزادے جہانگیر حسن موکل ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری سے سردار حسن اختر موکل کے صاحبزادے جہانگیر حسن موکل اور وسیم سجاد کی بہو ماہ رخ حمید نے الگ الگ ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صاحبزادہ جہانگیر حسن موکل ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے بری خبر

دوسری جانب آصف علی زرداری سے وسیم سجاد کی بہو ماہ رخ حمید نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ ماہ رخ حمید نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔