کراچی میں ڈاکو بے لگام، دن دیہاڑے واردات اور فائرنگ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Sep 20, 2023 | 21:53:PM
کراچی میں ڈاکو بے لگام، دن دیہاڑے واردات اور فائرنگ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی
کیپشن: کراچی میں ڈاکو بے لگام، دن دیہاڑے واردات اور فائرنگ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر لوٹنا شروع کر دیا۔

کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوئے گئے، اجمیر نگری کی حدود میں چوری ڈکیتی روز کا معمول بن گئی، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے تھری میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر  موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھیننے کی واردات ڈال دی۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں کی گلی میں کھلے سرعام فائرنگ کی۔ واردات اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی جماعت کی سابق خاتون رکن اسمبلی کی ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی چوری

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ڈاکوؤن کو شہری کو گھر کی دہلیز پر روک کر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فرار ہونے کے دوران موٹر سائیکل بند ہو گئی اور شہری گلی کے کونے سے ملزمان پر پتھراؤ کرتا رہا، جب موٹر سائیکل سٹارٹ نہ ہوئی تو ڈاکو نے شہری پر فائرنگ شروع کر دی۔

واردات ناکام ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔