سعودی عرب:ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی

Sep 20, 2023 | 20:40:PM
سعودی عرب:ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں پاکستانی شہریوں کا تعلق اوکاڑہ سے تھا، چاروں ایک ہی خاندان کے افراد تھے، جاں بحق ہونے والوں  محمد طارق، محمد رمضان عبدلشکور اور اسد علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی جماعت کی سابق خاتون رکن اسمبلی کی ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی چوری

سعودی عرب ریاض ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے محمد نواز سعودی عرب الریاض ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے لواحقین کی میتوں کو واپس بھیجنے کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔