استحکام پاکستان پارٹی  لاہور ڈویژن کا ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل

Sep 20, 2023 | 19:46:PM
استحکام پاکستان پارٹی  لاہور ڈویژن کا ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل
کیپشن: استحکام پاکستان پارٹی  لاہور ڈویژن کا ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی  لاہور ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل دے دیا۔

صدر لاہور ڈویژن آئی پی پی ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے آئی پی پی ینگ ڈاکٹرز ونگ کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد طیب کو ینگ ڈاکٹرز ونگ کا صدر  تعینات کیا گیا ہے اور ڈاکٹر  ماہین فاطمہ کو ینگ ڈاکٹرز ونگ آئی پی پی کی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ آئی پی پی لاہور ڈویژن نے چئیرمین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی جماعت کی سابق خاتون رکن اسمبلی کی ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی چوری

دوسری جانب  ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے لئے تمام تر پیشہ ورانہ خدمات بروئے کار لائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے خیر خواہی کے جذبے نے متاثر کیا ہے، مریضوں کی خدمت ہمارا فرض ہے جو آئی پی پی میں شمولیت کے بعد دگنا ہو گیا ہے۔