اسرائیلی فوج کاحملہ، 4فلسطینی شہید، 20افراد زخمی

Sep 20, 2023 | 09:11:AM
 اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے پر کیمپ پرحملے سے تین فلسطینی شہید جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے پر کیمپ پرحملے سے 4فلسطینی شہید جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز  کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔  اسرائیل فورسز  کی مقبوضہ مغربی کنارےمیں موجودجنین کیمپ پرفائرنگ، ڈرون حملےاور بھاری گولہ بارود سے4 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ایک فلسطینی کو غزہ  کی پٹی میں صیہونی فورسز نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،طیب اردوان 

فلسطینی وزارت صحت کےمطابق ڈرون حملےکےباعث کیمپ میں آگ لگنےسے20 فلسطینی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے،جن میں متعدد افرادکی حالت تشویشناک ہے۔