نگران وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، معاشی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

Sep 20, 2023 | 01:11:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انوارالحق کاکڑ اور ایرانی صدر کی ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے، اس موقع پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔

نگراں وزیراعظم نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو معاشی میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث نکلا، کینیڈا کا بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بارڈر مارکیٹ جیسے اقدامات سے سرحدی علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ’سب سے پہلے پڑوس‘ کی پالیسی خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں علاقائی تجارت کو بڑھانا چاہیئے۔

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔