کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی کی چوری اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

Sep 20, 2023 | 00:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی کی چوری اور نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 550 ایف آئی آر درج کروا دیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی چوری کے خلاف شہر بھر کے تھانوں میں 550 ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا، شہر کے مختلف علاقوں میں  82 لاکھ  یونٹس کی چوری کی گئی ،چوری کی جانے والی بجلی کی مالیت 41کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے،بجلی چوری کے  20 ایسے بڑے کیس بھی ہیں جہنوں نے بجلی کے  32 لاکھ یونٹس  چوری کئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہےکہ حب میں غیر قانونی نیٹ ورک آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا، یہ نیٹ ورک حب میں 150 دکانوں کو غیر قانونی بجلی فراہم کر رہا تھا، قانونی نافذ کرنے والے اداروں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔