قانون سازی کیلئے تیار ،لاپتہ افراد کی بازیابی چاہتے ہیں:خالد مقبول صدیقی

Sep 20, 2022 | 18:21:PM
قانون سازی کیلئے تیار ،لاپتہ افراد کی بازیابی چاہتے ہیں:خالد مقبول صدیقی
کیپشن: خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جنہوں نے لاپتہ کیا ہم انہیں سزا نہیں دلوانا چاہتے،ہمارے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چا ہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ  ہم لاپتہ افراد کے معاملہ پر قانون سازی کیلئے تیار ہیں، جنہوں نے کارکن لاپتہ کئے ہم ان کو سزا نہیں دلوانا چاہتے، 1997 میں ہمارے 27 کارکن لاپتہ ہوئے تو ہمیں کان میں بتایا گیا وہ دنیا میں نہیں رہے۔

 خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم بس لاپتہ افراد کی بازیابی چاہتے ہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا ہے،لوگوں کا لاپتہ ہونے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ہم اپنے پیاروں کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔