دھمکیاں دینے کا کیس: عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش

Sep 20, 2022 | 11:31:AM
خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وکیل بابر اعوان نے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس سیشن عدالت کو منتقل کیا جائے۔ جس پر جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ ہمارے پاس مقدمہ کا چالان جمع ہی نہیں کروایا گیا، کیس کیا منتقل کریں؟ عمران خان کو سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرنی پڑے گی، ہمارے پاس ضمانت کی درخواست تھی، ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا، ضمانت کی درخواست واپس لے لیں تو آپ کے لیے بہتر رہے گا۔ جس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم ضمانت کی درخواست واپس نہیں لے رہے۔

جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹر کی بھی رائے لے لیتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔