بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

Sep 20, 2022 | 11:03:AM
کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے
کیپشن: بجلی کے بلز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر سرفراز چیمہ کا وزیراعظم شہباز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ

 کے الیکٹرک نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں کراچی کے عوام کو سات ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کراچی کے صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔