عمران خان کی خوف کیخلاف بغاوت کی ہدایت

Sep 20, 2022 | 10:08:AM
چیئرمین پی ٹی آئی, عمران خان ,24نیوز,واٹس ایپ گروپ
کیپشن: عمران خان کا چکوال جلسہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کھل کر میدان میں آگئے ،کہتے ہیں کہ جو دھمکیاں دے اسے جواب میں دھمکیاں دو،خوف کے بت توڑ ڈالو ۔

چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کیخلاف ’’گستاخی ‘‘کرنے پرصوبے کا بڑا عہدیدارفارغ

دوران  خطاب عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو جواب میں بھی دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے جواب میں بھی ڈراؤ۔ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیخلاف بات کرنے پر کے پی کے  افسروں کو فارغ کیا جانے لگا ،واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گُل کو عہدے سے ہٹا دیا۔